کوروناوائرس مرض کے علاج میں کونسا وٹامن معاون ہے؟

432

 قوت مدافعت کی مضبوطی کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے ناگزیر ہے اور اب تک درجنوں تحقیقات میں سائنسدان لوگوں کو ہدایت کر چکے ہیں کہ وہ قوت مدافعت کو مضبوط کرنے میں معاون غذائی اشیاء و عوامل کو اپنائیں۔

 قوتِ مدافعت کو مظبوط کرنے میں پوری نیند لینا بھی اہم کردار ادا کرتی ہے لیکن تحقیق کاروں نے اُس وٹامن کا بھی پتہ لگالیا ہے جو کوروناوائرس سے بچاؤ کا سبب بن سکتا ہے۔

وٹامن ڈی کا استعمال کوروناوائرس کے مرض میں مبتلا ہونے سے بچا سکتا ہے۔ اب یورپی ملک بیلجیم کے سائنسدانوں نے بھی وٹامن ڈی کے سپلیمنٹس کو کورونا وائرس سے لڑنے کا آسان اور سستا طریقہ قرار دے دیا ہے۔

ہزاروں لوگوں پر کی گئی اس تحقیق کے نتائج میں معلوم ہوا کہ جن لوگوں میں وٹامن ڈی کی کمی تھی ان میں کورونا وائرس کی علامات سنگین ہونے کا خطرہ 5 گنا زیادہ تھا۔ انڈونیشیئن ماہرین نے بھی اس تحقیق میں وٹامن ڈی کو کورونا وائرس کے حوالے سے ’لائف سیور‘ قرار دیا ہے

برسلز فری یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ جو لوگ وٹامن ڈی کے سپلیمنٹس کا استعمال کرتے ہیں ان میں کورونا وائرس کی علامات زیادہ سنگین ہونے کا خطرہ بہت کم ہوتا ہے۔