پاکستان سے 1200 سال پرانا صلیب دریافت

531

پاکستان کے شمال میں گلگت بلتستان کے خوبصورت ترین علاقے سے 1200 سال پرانا صلیب دریافت ہوا ہے۔

پاکستان سے دریافت ہونے والے صلیب نے یورپ کی توجہ حاصل کرلی ہے جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صلیب برصغیر پاک و ہند میں پائی جانے والے قدیم ترین صلیبوں میں سے ایک ہے۔

 پاکستان کے ہمالیہ پہاڑوں سےدریافت ہوئی یہ عیسائی کراس(صلیب) کی عمر 1200 سال سے زیادہ ہے اور اس کا وزن تقریبا 3 ٹن ہے، صلیب 14 جون کو دریافت کی گئی تھی۔

کورونا وائرس کے باعث سیاح اس صلیب کو دیکھنے تو نہیں آسکیں ہیں لیکن بتایا جارہا ہے کہ 1200 سال پرانے ماربل کے بنے ہوئے صلیب کو ناقابل یقین دریافت قرار دیا جارہا ہے جبکہ دنیا بھر سے لاکھوں افراد خصوصاً یورپی ممالک کے سیاح   اس بڑی صلیب کو پاکستان آکر دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان پاکستان کے شمال میں واقع ہے جبکہ اس خطے میں پہاڑی لوگ آباد ہیں جہاں کی آبادی 1.3 ملین ہے جن میں سے اکثریت مسلمانوں کی ہے۔

پاکستان سے دریافت ہونے والا صلیب افغانستان، چین اور بھارت کی سرحد پر ملک کے شمال میں گلگت بلتستان کے علاقے میں ہے۔

گلگت بلتستان وہ علاقہ ہے جو دریائے سندھ کے پار ہے اور ہمالیہ پہاڑوں کے دل میں واقع ہے، یہاں دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے پانچ چوٹیاں بھی یہیں واقع ہیں۔