ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے ،حکومت سو رہی ہے ،حزب اللہ جکھرو

160

سکھر(وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی ضلع سکھر کے امیر مولانا حزب اللہ جکھرو نے کہا ہے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے لیکن تبدیلی خان ملک کے ہربچے کو قرض کے شکنجے میں جکڑرہا ہے۔آئی ایم ایف کی ہدایت پر سالانہ بجٹ پیش کرکے غریب عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ڈالر اونچی اڑان پر ہے ،پیٹرول کا بحران عروج پر ہے۔آٹا اور چینی چور ملک سے بھاگ گئے، حکومت سوئی ہوئی ہے۔اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کر تیہوئیانہوں نے کہا کہ عوام سخت گرمی ،غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ،پانی کے بحران اور صفائی کے فقدان سے سخت پریشان ہین۔پرانا سکھر کو کھنڈرات مین تبدیل کیا گیا ہے۔روڈ کو توڑدیا گیا ہے۔لیکن بنانے کا نام ہی نہیں ہے۔وزیراعلیٰ فوری نوٹس لیں اور پرانا سکھر، قریشی روڈ،بوسہ لائن،مائیکرواورسائٹ ایریا کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔سکھر کے ترقیاتی کام میں سست روی کا فوری نوٹس لیا جائے۔اور توڑے گئے روڈ بنائے جائین۔عوام نے رمضان میں اذیت برداشت کی ہیںاب نہیں کریں گے۔ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندے عوام کا خون چوس رہے ہیں۔ایک قریشی روڈ ان سے نہیں بن پارہا۔انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ سکھر کو کھنڈرات مین بدلنے والوں کو کڑی سزا دی جائے۔مولانا حزب اللہ جکھرو نے ممتاز عالم دین مفتی نعیم کے انتقال پر، جندودیرو کے مقامی امیر غلام سرور بھٹو کی وفات پر اورنسیم صدیقی سابق سیکرٹری کراچی کی وفات پر بھی تعزیت کا اظہار کیاہے۔