مودی کی وجہ سے بھارت پوری دنیا میں بے نقاب ہوچکا ہے

98

مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کے پاس کشمیر کی آزادی کا یہ نادر موقع ہے مودی کی وجہ سے بھارت پوری دنیا میں بے نقاب ہوچکا ہے چین اور نیپال بھی بھارت کے خلاف عملی جدوجہد میں مصروف ہیں ایسے میں پاکستان کے لیے موقع ہے کہ وہ کشمیر کی آزادی کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے تو پوری قوم شانہ بشانہ ہو گی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا ۔انہوں نے کہاکہ بھارت ظلم کی انتہا کررہا ہے کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے عالمی برادری کی طرف سے سرد مہری سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہاکہ معلوم نہیں پاکستان کو کیا مسائل درپیش ہیں اس وقت کشمیر کی آزادی کا بہترین موقع ہے پوری قوم بیدار ہے اور ساتھ دینے کے لیے تیار ہے بھارت برے طریقے سے پھنساہوا ہے اس سے استفادہ کرتے ہوئے کشمیرکی آزادی کا فیصلہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ دو کروڑ کشمیری ایٹم بم بن کر بھارت پر گریں گے نہ صرف کشمیر آزاد کروائیں گے بلکہ بھارت کا نقشہ دنیا سے مٹ جائے گا۔