زیرہ، وزن کم کرنے میں بہترین معاون

535

برصغیر پاک و ہند میں زیرے کا استعمال تقریباً پر کھانوں کے مصالحوں میں ہوتا ہے لیکن اب اس کے ذریعے وزن کم کرنے کا انتہائی آسان نسخہ بھی سامنے آ گیا ہے۔

زیرے کے ذریعے صرف 15 دن میں اضافی وزن ختم کرنے کا آسان قدرتی نسخہ

زیرہ پاﺅڈر یا ثابت دونوں شکلوں میں ہی جسم کی چربی کم کرنے، کولیسٹرول لیول کو اعتدال میں رکھنے، میٹابولزم اور بدہضمی جیسے عارضے میں مبتلا افراد کیلئے بہترین علاج ہے۔

بدہضمی کا طریقہ علاج:

ایک چمچ زیرے کو پانی کے ایک گلاس میں ڈالیں اور اسے ابالیں۔ جب پانی کی رنگت بھوری ہو جائے تو اسے چولہے سے اتار کر ڈھانپ کر رکھ دیں اور کمرے کے درجہ حرارت پر ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر پی لیں۔

دن میں تین بار یہ محلول پینے سے نہ صرف آپ کا بدہضمی کا مسئلہ حل ہو جائے گا بلکہ معدے کے دیگر چھوٹے موٹے عارضے اور درد سے نجات مل جائے گی۔

وزن کم کرنے کا طریقہ علاج:

اگر آپ موٹاپے کا شکار ہیں تو رات کو دو چمچ زیرہ بھگو کر رکھ دیں۔ صبح اسے ابال کر پی لیں اور اس سے نکلنے والا زیرہ بھی چبا لیں۔

روزانہ باقاعدگی سے یہ کام کرنے سے جسم کی چربی گھلنی شروع ہو جائے گی اور آپ کو بتدریج موٹاپے سے نجات مل جائے گی۔ زیرے کا یہ استعمال قبض کے مریضوں کے لیے بھی بہت فائدہ مند ثابت ہو گا۔ اس کے علاوہ کھانے میں زیرے کا زیادہ استعمال بھی موٹاپے میں کمی لا سکتا ہے۔ موٹاپے کے شکار افراد کو روزانہ 5 گرام زیرہ پاﺅڈر اپنے کھانے میں ڈال کر بھی استعمال کرنا چاہیے۔

اگر تین گرام زیرے کا پاﺅڈر پانی میں چند قطرے شہد ملا کر اس کے ساتھ لیں تو یہ بھی وزن کم کرنے کے لیے بہت مفید ہو گا۔