مودی کی سوچ ہی بھارت کی تباہی ہے، وزیر اعظم

298

مظفر آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  مودی کی سوچ ہی  اصل میں بھارت کی تباہی ہے ، مقبوضہ کشمیر کے حالات تمام دنیا کے سامنے لے کر جاؤں گا۔

مظفر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر ہر ملک کے سربراہ کو آگاہ کرتا ہوں ، یہ مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کی طرف جارہے ہیں ، مسئلہ کشمیر سے متعلق دنیا کو بتائیں گے۔

انہوں نےمزید کہاکہ فاٹا، بلوچستان اور گلگت بلتستان کا بجٹ بڑھائیں گے ،مشکل حالات میں بھی آزاد کشمیر کا بجٹ بڑھایا ہے کم نہیں کیا ، ہم نے کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں اٹھایا جس کی وجہ سے  پوری دنیا کی میڈیا  مسئلہ کشمیر کی طرف متوجہ ہوئی، میں نے دنیا کو آر ایس ایس اور ان کے مظالم سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کےپڑھے لکھے عوام کو سمجھ ہےکہ  مودی  ملک کو تباہی کیطرف لیکرجارہاہے، آر ایس ایس والے ہٹلر کی نازی پارٹی کو رول ماڈل سمجھتے ہیں، مودی کی جماعت آر ایس ایس کی پیداوار ہے۔

عمران خان نے مزید کہاکہ  مودی نے گجرات میں بھی مسلمانوں پر ظلم کیا ،خواتین سے بھی زیادتیاں کی گئیں، بھارت کی 8 لاکھ فوج 80 لاکھ کشمیریوں پر منصوبہ بندی سے ظلم کررہی ہے،12لاکھ کشمیریوں کوآزادکشمیرمیں صحت کارڈملےگا،جوایل اوسی پرمشکل زندگی گزاررہےہیں ان کی مددکرنےپرفخرہے۔