کورونا سے 84168 مریض صحتیاب 59 شہادتیں

116

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2775 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار سے تجاوز کرگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 21 ہزار 41 ٹیسٹ کیے گئے اور 2 ہزار 775 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ اب تک 84168 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 75168، پنجاب میں 71987، خیبر پختونخوا میں 24303، بلوچستان میں 9946، اسلام آباد میں 11981، آزادکشمیر میں 962 اور گلگت بلتستان میں 1398 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔گزشتہ ایک روز میں کورونا نے مزید 59 افراد کی جان لے لی جس کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 3962 تک پہنچ گئی۔کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 629 1افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 1178، خیبر پختونخوا میں 879، اسلام آباد میں 119، گلگت بلتستان میں 23، بلوچستان میں 109اور آزاد کشمیر میں 25 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔