الائچی اور اس کے بے شمار فوائد

1029

الائچی جسے ہمارے کھانوں میں، چائے میں اورمختلف مشروبات میں مزیدار ذائقہ اورخوشبوکےلیے استعمال کی جاتی ہے۔ اگر ہم الائچی کے فوائد کی بات کریں تو اِس میں قدرتی طور پر صحت سے متعلق بہت سے فوائد موجود ہوتے ہیں۔

دوسرے مصالحوں کی طرح الائچی بھی بہت سی بیماریوں سے لڑنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔الائچی کے صحت سے متعلق فوائد درج ذیل ہیں۔

ہائی بلڈپریشر کنٹرول کرتی ہے:

ہائی بلڈ پریشر ایک ایسا عام مسئلہ ہے کہ اگر اِس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو اِس سے دل کی بیماری کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ الائچی میں موجود اینٹی آکسینڈینٹ کی خصوصیات ہائی بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے اسی لیے الائچی ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بہت مفید سمجھی جاتی ہے۔

اینٹی بیکٹیریل کی خصوصیات:

الائچی کو اینٹی بیکٹریل کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ اِس کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہمارے جسم میں موجود جراثیم کا خاتمہ کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں ہمیں بہت سے انفیشکن سے لڑنے میں مدد کرتی ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اگر آپ کو جِلد کا انفیکشن ہے تو آپ اُس کے لیے اپنی جِلد پر الائچی کا تیل بھی لگا سکتے ہیں اِس کے استعمال سے آپ کی جِلد انفیکشن سے پاک ہوجائے گی۔

نظام ہاضمہ بہتر کرتا ہے:

الائچی ہمارے نظام ہاضمہ کو بہتر کرنے میں مفید ثابت ہوتی ہے، الائچی کی خوشبو ہمیں متلی، پیٹ درد اور اُلٹی جیسے مسائل سے چُھٹکارا دلوانے میں مدد کرتی ہے اور اِس کے علاوہ کچھ مطالعات سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ الائچی السر کے مرض میں شفا بخشنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

الائچی کا استعمال کیسے کیا جائے؟

الائچی کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے، ذائقہ دینے کے لیے چائے اور دودھ میں بھی الائچی کو شامل کیا جاتا ہے، اِس کے علاوہ میٹھا اور دیگر پکوانوں میں بھی الائچی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ الائچی کو منہ کی بُو ختم کرنے کے لیے ’ماؤتھ فریشرر‘ کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے، آپ الائچی کا پاؤڈر بناکر بھی اپنے باورچی خانے میں رکھ سکتے ہیں۔