شمالی وزیرستان‘ پاک افغان سرحد غلام خان کھول دی گئی

116

شمالی وزیرستان ( آن لائن) شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈرغلام خان کو 3 ماہ بعد پیدل آمدروفت کے لیے کھول دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر شاہد علی کے مطابق آمد و رفت بحال ہونے سے کورونالاک ڈائون میں پھنسے سیکڑوں مسافر آجاسکیں گے، افغانستان سے انے والے کسی مسافر میں کورونا کی علامتیں پائی گئیں تو پہلے قرنطینہ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ لاک ڈائون سے خوست اور میران شاہ میں سیکڑوں مسافر پھنس گئے تھے، افغانستان سے آنے والے مسافروں کو ایس او پیز پر عمل کے بعد پاکستان میں داخلے کی اجازت دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ مسافروں کے لیے بارڈر پر قرنطینہ مرکز سمیت تمام سہولیات دستیاب ہیں، مسافروں کی آسانی اور استقبال کے لیے تحصیلدار اور دیگر عملہ موجود رہے گا۔ واضح رہے کہ غلام خان بارڈر پر تجارت پہلے ہی بحال کردی گئی تھی۔