اٹلی میں ریچھ کو سزائے موت سنا دی گئی

713

باپ بیٹے پر حملہ کر کے زخمی کرنے پر ریچھ کو سزائے موت سنا دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے شمالی علاقے ٹرینٹینو میں ماؤنٹ پیلر کے راستے پر 28 سالہ لڑکے اور اس کے باپ پر اچانک ریچھ نے حملہ کردیا جس سے دونوں زخمی ہوگئے۔

اس واقعے کے بعد باپ بیٹے پر حملہ کرنے والے ریچھ پر مقدمہ قائم کیا گیا اور ڈی این اے کے ثبوتوں کی روشنی میں ریچھ کو موت کی سزا سنا دی گئی۔

اسی ضمن میں جانوروں کی عالمی تنظیموں نے حکام سے یہ سزا واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

حملے کے بعد ٹرینٹینو کے گورنر نے ریچھ کو سزا دینے کے قانون پر دستخط کیے تھے۔