اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک ٹیکس اور ڈیوٹیزکی وصولی کیلیے کل رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے

119

اسلام آباد (اے پی پی) اسٹیٹ بینک کے تمام فیلڈ آفسز اور نیشنل بینک کی مجاز شاخیں حکومتی وصولیوں، ٹیکسوں اورڈیوٹیز کی وصولی میں سہولت کیلیے کل رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔ اسی طرح ایف بی آر کے تمام کسٹمز فیلڈ دفاتر آج (پیر) عوام کی سہولت کے لیے رات 10 بجے اور منگل کو رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے تاکہ ٹیکس گزار آسانی سے ٹیکسز اور ڈیوٹیز جمع کرا سکیں۔