بھارتی وزیر مملکت ڈاکٹر جتندرا سنگھ نے ڈوڈہ سے ڈومیسائل حاصل کرلیا

127

جموں (اے پی پی) بھارتی وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت اور رکن بھارتی پارلیمنٹ ڈاکٹر جتندرا نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے ڈوڈہ سے اپنی آن لائن ڈومیسائل سرٹیفکیٹ حاصل کرلیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزیر نے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے لیے ایک آن لائن درخواست دی جسے فوری طوپر منظور کرلیا گیا اور ڈوڈہ کے تحصیلدار نے انہیں سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔