کورین حکومت کاپختونخواحکومت کو 10ہزارفیس ماسک کا عطیہ

144

پشاور(آن لائن)کوریا حکومت کی جانب سے کوروناوائرس کے خلاف10ہزارحفاظتی فیس ماسک خیبرپختونخواحکومت کوعطیہ کیے گئے ہیں۔کورین حکومت نے عالمی وبائی مرض کی ایمرجنسی صورتحال کے دوران حکومت پاکستان باالخصوص خیبرپختونخواحکومت کی جانب سے عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے موثرہنگامی اقدامات کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں وہ پاکستانی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔کورین سفیر نے کہا کہ کوروناوائرس کے خلاف صوبائی حکومت کے موثراقدامات قابل تعریف ہیں۔