دلچسپ قوانین

463

دنیا میں انسان اور قانون کا وجود ایک ساتھ آیا ہے اور اب تک بےشمار قانون تیار کئیے جاچکے ہیں جن میں سے کچھ انتہائی دہشت ناک ہیں جبکہ کچھ انتہائی دلچسپ اور مضحکہ خیز بھی ہیں۔

1) ایتھنز میں آپ کا ڈرائیور لائنسز ضبط کیا جاسکتا ہے اگر آپ نہائے ہوئے نہ ہوں یا آپ نے خراب اور گندے کپڑے پہنے ہوں۔

2) قرونِ وسطیٰ میں فرانس کی عدالت عظمیٰ نے ایک انسان کو زخمی کرنے پر گائے کو سزئے موت سنائی تھی۔

3) سوئیڈن میں جب آپ کسی کے گھر سے رخصت ہوں تو دروازے پر جاتے وقت اپنا کوٹ پہننے میں انتظار کریں ورنہ لوگ سمجھیں گے آپ کو گھر سے جانے کی جلدی ہے۔ اسی طرح روس میں جب کسی گھر میں داخل ہوتے وقت یا باہر نکلتے وقت دہلیز پر سے ہاتھ ملانے کو بہت بُرا خیال کیا جاتا ہے۔

4) سن 1979 میں سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہوٹلوں کے سوئیمنگ پولز کو استعمال کرنے پر خواتین پر پابندی لگا دی گئی۔

5) سن 1963 میں قدیم مصر کی ملکہ کلیوپترا پر بننے والی فلم پر مصر میں پابندی لگا دی گئی تھی کیونکہ اس میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ہیروئین ایلزبتھ ٹائلر نے انہی دنوں یہودی مذہب قبول کیا تھا۔

6) امریکی ریاست الاباما میں نقلی مونچھوں کو چرچ میں لگا کر آنا غیر قانونی ہے کیونکہ اس سے وہاں موجود لوگ ہنسیں گے اور چرچ کا تقدس پامال ہوگا۔

7) آسٹریلیا کی ریاست کوئینز لینڈ میں اب تک یہ قانون ہے کہ چھوٹے ہوٹل کلبز اور بار اپنے آگے ایک باڑ لگائیں تاکہ گُھڑسوار جب آئیں تو انہیں اپنے گھوڑوں کو باندھنے کیلئے جگہ ڈھونڈنے مین تکلیف نہ ہو۔

8) امریکی ریاست کینٹکی میں ہر شخص کو سال میں کم از کم ایک مرتبہ نہانا لازمی ہے۔

9) سن 1845، امریکی شہر بوسٹن میں قانون پاس کیا گیا تھا کہ کہ کوئی بھی شخص اُس وقت تک نہیں نہا سکتا جب تک اُس کے پاس ڈاکٹر کی پرچی نہیں ہوگی جس میں اُسے اجازت دی گئی ہو۔

10) امریکی ریاست فلوریڈا میں خواتین کا ہیئر ڈرائیر آن ہونے کے دوران سونا جرم ہے جس کی وجہ سے اُن پر جرمانہ ہوسکتا ہے۔