اسمارٹ لاک ڈائون میں بھر پور آمدو رفت

255

کورونا سے بچاؤ کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری ہے ۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی عملی صورتحال یہ ہے کہ جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ، وہاں پر کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہیں اور بس ۔ معمول کی طرح وہاں کے لوگ ان علاقوں سے باہر بھی جارہے ہیں اور باہر کے لوگ بھی ان علاقوںمیں بلا روک ٹوک آجارہے ہیں ۔ جب آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے تو پھر یہ کس طرح کا لاک ڈاؤن ہے جس سے کورونا پر قابو پالیا گیا ۔ کیا صرف کاروباری سرگرمیوں سے ہی کورونا پھیل رہا تھا ۔ سرکار غور کرے کہ اس نے اقدامات کس مقصد کے لیے کیے ہیں اور عملی صورتحال کیا ہے ۔ اس کے بعد بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن پر اصرار کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔ یا تو حکومت حقیقی لاک ڈاؤن کرے ، جس میں کسی کو بھی گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہ ہو اور لوگوں کو اشیائے ضرورت ان کی دہلیز پر پہنچائی جائے یا پھر یہ مذاق ختم کیا جائے ۔