مقبوضہ کشمیر ،قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 2کشمیری شہید

142

سرینگر( آن لائن )مقبوضہ کشمیر میں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے بیج بہاڑہ میں واگھامہ کے مقام پر میں آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اورمجاہدین کے درمیان جھڑپ میں2مجاہد شہید ہو گئے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق کشمیر پولیس زون کا کہنا ہے کہ صبح 6بجے جھڑپ کا آغاز ہوا ، گزشتہ24گھنٹوں کے دوران یہ اننت ناگ میں دوسری جھڑپ تھی۔ اس سے قبل پیر کو کھلچوہر رانی پورہ علاقے میں پیر کی صبح 3 مجاہدین کو شہید کردیا گیا تھا۔