بھارتی فوج کا ایل او سی پر دراندازی کی کوشش ناکام بنانی کا دعویٰ

121

سری نگر(صباح نیوز) مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج نے شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں فرکیاں گلی سیکٹر میں کنٹرول لائن پر عسکریت پسندوں کے ایک گروپ کی در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ فرکیاں گلی سیکٹر میںگزشتہ شب فوج نے 6سے 8عسکریت پسندوں پر مشتمل ایک گروپ کی طرف سے در اندازی کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کا یہ گروپ تاریکی کا فائدہ اٹھا کر واپس بھاگنے میں کامیاب ہوا۔سری نگر میں قائم فوجی کور کے آفیشل نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ کپواڑہ میں29 اور30 جون کی درمیانی شب مشکوک نقل حمل دیکھی گئی تھی،جہاں ہمارے فوجی جوانوں نے فائر کھول کر دراندازوں کو چیلنج کیا اور وہ تاریکی کا فائدہ اٹھا کر بھاگ گئے۔