ہنگورجہ ،ٹرانسپورٹرز و شہریوں کا پیٹرول کے نرخ میں اضافے کیخلاف احتجاج

102

ہنگورجہ(نمائندہ جسارت)تبدیلی سرکار کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، فی لیٹر پیٹرول 25 روپے اضافہ کرنے کیخلاف ہنگورجہ میں ٹرانسپورٹرز اور شہریوں نے مجیب الرحمن جانوری، علی نواز ملاح، خالد حسین جانوری،غلام مصطفی پیرزادو کی قیادت میں احتجاجی مظاھرہ کرنے کے بعد دھرنا دیا گیا۔مظاہرین نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا ہے۔وفاق نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ مہنگائی ختم کریں گے اور روزگار دیا جائے گا اور50 لاکھ مکان دیے جائیں گے۔لیکن ابھی تک وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی قیمتیں فوری کم کی جائیں۔