بلوچستان،مختلف واقعات میں 3افراد جاں بحق

109

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت )بلوچستان میں مختلف واقعات کے دوران 3 افراد جاں بحق 5 زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق ضلع چاغی کے علاقے یک مچ میں ٹرک اور گاڑی کے ٹکرانے کی وجہ سے ایک شخص جاں بحق چار زخمی ہو گئے ، کوئٹہ کے علاقے سبی روڈ پر اسٹیل مل کے قریب ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق اس کا ساتھی زخمی ہو گیا ، ضلع ڈیرہ بگٹی میں پرانی دشمنی کی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔ لاشوں اور زخمیوں کو متعلقہ اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔