دلچسپ اعداد و شمار

440

کہا جاتا ہے کہ کائنات کی زبان ریاضی ہے جو کافی حد تک صحیح ہے۔ دنیا میں کئی صدیوں سے حساب و کتاب کا عمل دخل رہا ہے اور اسکی افادیت وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی گئی۔ درجہ ذیل چند تاریخی اعداد و شمار دئیے جارہے ہیں جس کا علم آپ کو شائد پہلے نہیں ہوگا۔

1) سن 1995 میں 80 لاکھ امریکیوں کے پاس ایسے کمپیوٹرز تھے جن میں سی ڈی روم (CD-Rom) نصب تھے۔ یہ شرح سن 1990 کے مقابلے میں 1600 فیصد زیادہ تھی۔

2) دنیا میں 38 فیصد لوگ پاسٹا میں اسپاگھٹی کو پسند کرتے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر کُہنی کی شکل والی میکرونی کو پسند کیا جاتا ہے۔

3) اسلام وہ واحد مذہب ہے جس نے 100 سال کے اندر اندر دنیا کی 1 تہائی آبادی کو اپنا پیروکار بنا دیا۔

4) 1852 میں امریکی پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق 10،000 یتیم، لاوارث اور گھر سے بھاگے ہوئے بچے نیویارک کی سڑکوں پر پھر رہے ہیں۔

5) عالمی تجارت میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ بکنے والی شے کافی ہے۔

6) سن 1992 میں 5،840 امریکیوں نے تکیے کے سبب تکلیف ہونے پر ایمرجنسی سے رجوع کیا۔

7) تقریباً ایک تہائی امریکی خواتین اپنے بالوں کو رنگتی ہیں۔

8) دنیا بھر میں 24 فیصد شراب پینے والے افراد حادثات، جلنے اور خودکشی کرنے سے ہلاک ہوتے ہیں۔

9) سوئیڈن میں سب سے زیادہ عام خاندانی نام جوہانسن ہے۔

10) 25 ملین میں سے 1 امکان ہے کہ آپ جہاز کے گرنے کی وجہ سے ہلاک ہوں جبکہ 7 کھرب میں سے 1 امکان ہے کہ یہ حادثہ آپ کے ساتھ آج پیش آئے۔