پراسرار بیماری 350 زائد ہاتھیوں کو نگل گئی

532

افریقی ملک بوٹسوانا میں دو ماہ کے دوران سینکڑوں ہاتھی پراسرار طور پر ہلاک ہوگئے، مئی اور جون کے مہینے میں 350 سے زائد ہاتھی ہلاک ہوئے ہیں۔

بوٹسوانا حکومت کا کہنا ہے کہ مئی اور جون کے مہنیے میں 350 سے زائد ہاتھی ہلاک ہوئے ہیں ،تاہم ہاتھی کی اموات کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے ،حکام کا کہنا ہے کہ لیبارٹریز میں بھجوائے گئے نمونوں کے نتائج آنے میں چند روز لگ سکتے ہیں اور فی الحال کسی کو معلوم نہیں ہے کہ جانور کیوں مررہے ہیں۔

500 vultures die in Botswana after eating poisoned elephants ...

بوٹسوانا جنوبی افریقہ کا تیسرا بڑا ملک ہے ، جہاں ہاتھیوں کی تعداد تیزی سے کم ہورہی ہے، گزشتہ سال  قدرتی اجزا سے تیار کی گئی زہر سے 100 ہاتھی ہلاک ہوگئے تھے تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ  ہاتھیوں کی حالیہ اموات زہر سے نہیں ہوئیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ موت کی صحیح وجہ جانے بغیر انسانوں سے جانوروں میں منتقل ہونے والی بیماری کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہاتھیوں کی پر اسرار موت کی وجہ پانی یا مٹی میں کسی چیز کی ملاوٹ بھی ہوسکتی ہے۔

برطانیہ میں قائم خیراتی ادارے نیشنل پارک ریسکیو وابستہ ڈاکٹرمیکان کا خیال ہے کہ اگر کورونا وائرس جانوروں میں پھیلنا شروع ہوگیا ہے جس کے باعث ہاتھوں کی موت ہوئی اور تو یہ انسانوں کیلئے بھی بڑا مسئلہ بن سکتا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اکثر ہاتھی منہ کے بل گرے ہوئے تھے جس لگتا ہے کہ ان کے اعصابی نظام پر حملہ ہوا ہے، حکومت نے ہاتھیوں کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیے ہیں جس کے بعد موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔