سی این این کی رپورٹر براہ راست نشریات کے دوران لٹ گئی

805

برازیل میں ڈاکو نے براہ راست نشریات کے دوران سی این این کی خاتون رپورٹر کو لوٹ لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈاکو نے اس وقت خاتون رپورٹر کو لوٹا جب وہ سڑک پر کھڑی لائیو رپورٹنگ کرتے ہوئے موسم کا حال بتا رہی تھیں۔

ڈاکو نے خاتون رپورٹر سے چاکو کے زور پر دو موبائل فون چھینے اور فرار ہوگیا جب کہ خاتون رپورٹ دیکھتی ہی رہ گئیں۔

خاتون رپورٹر کا کہنا ہے کہ اسے پہلے محسوس ہوا کہ شاید کوئی شخص اس سے ملنے آیا ہے لیکن بعد میں اسے اندازہ ہوا کہ وہ ایک ڈاکو ہے۔

چوری کے واقعات پہلے بھی پیش آتے رہتے ہیں لیکن یہ واقع الگ نوعیت کا اس لئے ہے کیونکہ اس میں ڈاکو کو لائیو شو پر چوری کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

https://youtu.be/1zHfCra6xJA