پشاور (آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک کی وڈیو میں بتایا گیا ہر حرف آج سچ ثابت ہوا، لہٰذا عدالت سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف فیصلوں کو بھی کالعد م قرار دے کر انصاف کے تقاضے پورے کرے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو برطرف کرنے کے فیصلے نے ملک میں جاری احتساب کے عمل کو مزید واضح کردیا ہے۔ یہ فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ سابق وزیراعظم کیخلاف فیصلے دبائو کی بنیاد پر کیے گئے۔