بھارت کے امیر ترین شخص زوم اور گوگل میٹ کو ٹکر دینے کے لیے میدان میں آگئے

731

نئی دہلی: وڈیو چیٹنگ ایپ زوم اور گوگل میٹ کو ٹکر دینے کے لیے بھارتی کے امیر ترین شخص مکیش امبانی میدان میں آگئے۔

میکش امبانی کے ریلائنس جیو کے پلیٹ فارم میں حال ہی میں 15 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری ہوئی ہے اور اب یہ کمپنی ویڈیو کانفرنسنگ کی دنیا میں بھی قدم رکھ رہی ہے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق زوم اور گوگل میٹ کی طرح جیو میٹ میں بھی ایچ ڈی (720 ) پی لاتعداد مفت کالز کی جاسکتی ہیں اور یہ بیک وقت سو افراد پر مبنی ویڈیو کانفرنسنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔

اس سروس میں کال کے وقت کو محدود نہیں رکھا گیا بلکہ کمپنی کا کہنا تھا کہ صارفین 24 گھنٹے تک بھی بلاتعطل کال جاری رکھ سکتے ہیں۔کمپنی کا ابھی پیڈ سروس متعارف کرانے کا ارادہ نہیں اور فی الحال یہ سروس غیرمعینہ مدت تک صارفین کو مفت دستیاب ہوگی۔

اس سروس کی بیٹا ٹیسٹنگ رواں سال مئی میں شروع ہوئی تھی اور کمپنی کے مطابق اس میں انٹرپرائز گریڈ ہوسٹ کنٹرول بشمول ہر کال کے لیے پاس ورڈ پروٹیکشن، ملٹی ڈیوائس لاگ ان سپورٹ (5 ڈیوائسز)، شیئر اسکرین دیئے گئے ہیں۔