ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے غیر ملکیوں کے اقاموں میں 3ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق غیر ملکیوں کے فائنل ایگزٹ ویزوں میں مفت توسیع کی منظوری دی
گئی ہے اور ان غیر ملکیوں کے اقاموں میں 3 ماہ مفت توسیع ہوگی جو ایگزٹ ری انٹری پر بیرون ملک گیے ہوئے ہیں اور جن کے ویزے پروازوں کی معطلی کی وجہ سے ختم ہوگئے ہیں۔اس کے علاوہ مملکت میں موجود ان تمام غیر ملکیوں کے اقاموں اور وزٹ پر آنے والوں کے ویزوں میں بھی 3 ماہ مفت توسیع کی گئی ہے جن کے اقامے اور ویزے پروازوں کی معطلی کے دوران ختم ہوئے ہیں۔