ڈبلیو ایچ او نے کورونا کے مریضوں پر ہائیڈروکسی کلوروکوئین کی آزمائش روک دی

135

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کا ممکنہ علاج سمجھی جانے والی دوا ہائیڈروکسی کلوروکوئین کی آزمائش روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔ڈبلیو ایچ او کی جانب سے بتایا گیا کہ کووڈ انیس کے مریضوں پر ملیریا کی دوا ہائڈروکسی کلوروکوئین اور ایچ آئی وی کی ادویات ’لوپیناویر اور ریٹوناویر‘ کی آزمائش معطل کی جا رہی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق اِن ادویات کی آزمائش کے اب تک مثبت
نتائج سامنے نہیں آئے اور اموات میں بھی کمی واقع نہیں ہو سکی۔ یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب پہلی مرتبہ عالمی سطح پر ایک ہی دن میں دو لاکھ سے زائد نئے کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔