کو ئٹہ (وقائع نگار خصوصی) جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان ہدایت الرحمن بلوچ نے کہاکہ نوجوانوں کو منظم کرکے بلوچستان میں زیادتیوں ناانصافی اور ظلم وجبر کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے جے آئی یوتھ منظم تعلیم یافتہ نوجوانوں کا اسلامی قافلہ ہے جس نے ہر مشکل میں عوام کی مددانہیں ریلیف پہنچانے کے ساتھ ہر ظلم وجبرکے خلاف موقع پر آوازبلند کی ہے، جماعت اسلامی کے ٹائیگر فورس جے آئی یوتھ کے نوجوانوں نے گزشتہ لاک ڈائون میں نہ صرف مساجد وپبلک مقامات پر حفاظتی اسپرے کیے بلکہ صوبے بھر میں جگہ جگہ عطیات جمع کرکے مستحقین کو راشن بھی پہنچایا۔منکرات کے خاتمہ ،معروف کو عام کرنے اورعدل وانصاف کی اسلامی حکومت کیلیے جے آئی یوتھ کی تربیت ومددکریں گے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے صوبائی دفتر میں جے آئی یوتھ کے ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اجلاس میں جے آئی یوتھ کے صوبائی صدر نورالدین غلزئی ،محمد جان مری ،جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیر حافظ نورعلی ،محمد صادق مینگل اورضیاموسیٰ زئی ودیگر کارکنان وذمے داران بھی موجودتھے۔اس موقع پر گزشتہ چار ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی اورآئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت وفیصلے کیے گیے۔ صوبائی صدر نورالدین غلزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس سے عوام شدیدمتاثر ہوئے ہیں اب بھی موقع ہے کہ احتیاط سے کام لیا جائے بلاوجہ گھروں سے نہ نکلاکریں، سماجی فاصلوں ،ماسک لگانے پر عمل کیا جائے، منظم باعمل دیندار نوجوان ہی قوم کا سرمایہ ہیں۔ جے آئی یوتھ نے جماعت اسلامی کے ذمے داران کاساتھ دینا اور ملک کو اسلامی اور بلوچستان کو خوشحال بناکر حقیقی تبدیلی لانی چاہیے فحاشی وعریانی اور دشمن کی سازشوں کوناکام بنائیں گے قوم جماعت اسلامی اورنوجوان جے آئی یوتھ کا ساتھ دیںتاکہ پریشانی ومشکلات کا خاتمہ کیاجائے۔