لدھا، زائرین کی گاڑی کو حادثہ ،4افراد جاں بحق ،20 زخمی

127

لدھا(آن لائن ) جنوبی وزیرستان وانہ میں میچن بابا زیارت کیلیے آنے والے زائرین کی گاڑی کو لدھا کے علاقے میں حادثہ ،4افراد جاں بحق ،20سے زاید زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق لکی مروت سے تعلق رکھنے والے زائرین وانہ جنوبی وزیرستان میں میچن بابا کی زیارت کرنے کے بعد براستہ لدھا واپس جا رہے تھے کہ شپیشتین کے علاقے میں ان کی گاڑی بے قابو ہوکرحادثہ کا شکار ہوگئی ،زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے سول ہسپتال لدھا منتقل کیا گیا ۔