محمد اشرف صحرائی کاعلی گیلانی کے صاحبزادے سے متعلق ٹویٹ سے اظہار لاتعلقی

242

سری نگر‘اسلام آباد(صباح نیوز) تحریک حریت جموں وکشمیرکے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے کشمیری رہنما سیدعلی گیلانی کے صاحبزادے کے حوالے سے میڈیا میں جاری ٹوئٹ سے لاتعلقی کا اظہارکردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کاٹوئٹر پر کوئی اکائونٹ نہیں ہے، واضح رہے کہ مذکورہ اکائونٹ سے محمداشرف صحرائی کے حوالے سے ٹوئٹ کیا گیا تھا کہ ڈاکٹرنعیم ہمارے پیارے لیڈر کے صاحبزادے ہیں، ہم ا ن کا احترام کرتے ہیں لیکن ا ن کالیڈرشپ میں کوئی بھی کردار ادا کرنے کا حق نہیں ہے حتیٰ کہ وہ تحریک حریت کے رکن بھی نہیں ہیں اور کشمیریوں کو خاندانی سیاست کسی صورت قبول نہیں ہے۔