واسا کی ڈی سلٹنگ مہم شہریوں کیلیے عذاب بن گئی،اجمل حسین

101

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی115کے امیرمیاںاجمل حسین بدر ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری راناعمرفاروق،نائب امیرانجم اقبال بٹ،بلال انور اوردیگرنے کہا ہے کہ کہا ہے کہ واسا کی طرف سے شروع کی جا نے والی ڈی سلٹنگ مہم شہریوں کیلیے عذاب بن گئی، ڈرین لائنوں کی صفا ئی کے دوران واسا کی انتظا میہ نے گندگی کو ٹھکا نے لگا نے کے بجائے کھلے عام ہی چھو ڑ دیا۔سڑک کنارے سر عام پر پھینکی گئی گارکی بدبو نے شہریوں کیلیے سانس لینا مشکل بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ برسات کے موسم کی آ مد کے پیش نظرواسا نے ڈرینوں کی صفائی کا سلسلہ شروع کیا گیا اور اسی مہم کے دوران واسا انتظا میہ نے ڈرینوں سے نکا لی جا نے والی گندگی کو ٹھکا نے لگانے کے بجائے سڑکوں پردکانوں کے سامنے پھینک دیا جس کی وجہ سے تا جروں کا کارو بار متاثر ہو نے کے ساتھ ساتھ راہگیروں کو انتہائی نا گوار بد بوکا سامناہے،جبکہ بعض مقامات پر تیز رفتار گاڑیوں کے گزرنے کی وجہ سے شہریوں پرگندگی کے چھینٹے بھی پڑ رہے ہیں جس کی وجہ سے شہری اذیت کا شکار ہیںاوربدبو نے سانس لینا محال کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ واسا کی طرف سے ڈی سلٹنگ اگر چہ احسن اقدام ہے مگر نالوں کی صفائی کے دوران نکلنے والی گندگی کو ساتھ ساتھ ہی اٹھانے کی ضرورت ہے کہ تاکہ اس کی وجہ سے مزید بیماریاں نہ جنم لے سکیں۔