1) ہائڈروجین بم اور کوبالٹ بم میں سے سب سے زیادہ خطرناک کوبالٹ بم ہے۔
2) پانی کا قطرہ surface tension کی وجہ سے گول ہوتا ہے۔
3) جب ہم بولتے ہیں تو 70 عضلات حرکت کرتے ہیں جبکہ ہمارے جسم میں کُل 639 عضلات ہیں۔
4) انسان کے دونوں پھیپڑے برابر نہیں ہوتے، دایاں بڑا ہوتا ہے۔
5) بلب اور سینما مشین دونوں کا موجد تھومس ایڈیسن ہے۔ ایڈیسن نے اپنا اخبار بھی جاری کیا تھا۔
6) seismography زلزلے کی شدت ناپنے کے کام آتا ہے۔
7) اسفنج ایک ایسا جانور ہے جس کے ہاتھ، منہ، پاؤں، کان، ناک وغیرہ نہیں ہوتے اور یہ غسل خانوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اسفنج کی ایک قسم کے علاوہ باقی ساری اقسام بحری ہیں۔
8) اگر روشنی ایک دائرے میں سفر کرے تو 1 سیکنڈ میں زمین کے گرد ساڑھے 7 چکر پورے کرلے۔
9) ٹی وی اور ریڈیو میں سے ٹی وی کی لہریں سیدھی چلتی ہیں اور جن لہروں سے ٹی وی پر تصویر بنتی ہے، اُسے raster کہتے ہیں۔
10) آکسیجن ہوا سے بھاری ہوتی ہے۔ آکسیجن جلتی نہیں بلکہ جلنے میں مدد دیتی ہے۔