صوابی، فائرنگ کے تبادلے میں ڈی ایس پی شہید، 2 اہلکار زخمی

94

صوابی (آن لائن) صوابی کے علاقے کالو خان احد کلے میں پولیس اور اشتہاری ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ڈی ایس پی شہید جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ملزم ہلاک اور دوسرا زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔ ڈی پی او عمران شاہد کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر بدھ کی علی الصبح صوابی میں کالوخان احد کلے میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا جس پر ملزمان پر فائرنگ شروع کر دی ،فائرنگ کے تبادلے میں ڈی ایس پی علامہ اقبال موقع پر شہید ہوگئے جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،پولیس کی جوابی فائرنگ سے اشتہاری ملزم نصیر ہلاک ہوگیا جبکہ ایک ملزم زخمی حالت میں فرار ہوگیا ہے،پولیس نے علاقے کی ناکا بندی کر کے زخمی مفرور اشتہاری کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔