پشاور(آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے شیخوپورہ میں ٹرین اور کوسٹر حادثے میں مرنے والے پشاور کے سکھ یاتریوں کے اہل خانہ کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے 1 کروڑ روپے کی مالی معاونت کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے محلہ جوگن شاہ میں واقع گوردوارہ میں سکھ برادری سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر زادہ نے کہا کہ حادثے میں مرنے والوں کے اہل خانہ کو فی خاندان 5 لاکھ روپے دیئے جائیں گے جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے ڈرائیور اور کنڈکٹر کے لواحقین کو بھی مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔