حب میں کسٹم کی کارروائی، بھاری مقدار میں چھالیہ برآمد، ٹرک تحویل میں لے لیا

92

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے علاقے حب میں کسٹم نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چھالیہ برآمد کرلی۔ گڈانی کسٹم نے کھرکھیڑہ چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ٹرک سے 3 ٹن 690 کلو چھالیہ برآمد کرکے ٹرک کو تحویل میں لے لیا۔ کسٹم حکام کے مطابق چھالیہ کراچی اسمگل کی جارہی تھی، جسے کسٹم نے ناکام بنا دیا، ٹرک قبضے میں لے کر ملزمان سے تفتیش اور مزید کارروائی شروع کی گئی ہے۔