پاک فوج نے پانڈو سیکٹر میں بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹرکومارگرایا

123

چناری(آن لائن)پاک فوج نے آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کے پانڈو سیکٹر میں بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹرکومارگرایا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح پاکستانی فوج سے سرحدی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹرکو پاکستانی علاقہ میں مار گرایابھارتی آرمی پوسٹ فنڈوری کراس کر کے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے ڈرون کو پاکستانی فوج کے جانباز جوانوں نے ہٹ کر کے گرا دیاڈرائون طیارے کا ملبہ اس جگہ پر آکر گرا ہے جو خطرناک پہاڑی ٹیلہ ہے جہاں ایک طرف دشمن کی طرف سے فائرنگ کا خطرہ رہتاہے تو دوسری جانب انسانی اپروچ سے باہر ہے کیوں کہ وہاں انسانی جانوں کا ضیاع کا اندیشہ ہے۔