دیوارِ چین کی مختصراً تاریخ

426

2،414 کلومیٹر (1500 میل) لمبی عظیم دیوار قدیم چینیوں کے دفاع کی ایک عظیم ضمانت تھی۔ یہ دیوار انہیں شمالی قبائل حملہ آوروں سے تحفظ فراہم کرتی تھی۔ پہلی دیوار کی تعمیر کا آغاز چن شی ہوانگ نے تیسری تیسری صدی قبل مسیح میں کیا تھا۔ اس نے اس دیوار کے موجود حصوں کو آپس میں جوڑتے ہوئے مسلسل دفاع کا ایک معقول انتظام سرانجام دیا تھا۔

دیوار کے کام میں تیزی لانے کی غرض سےلاکھوں کاریگروں کو کام پر لگایا گیا۔ حتیٰ کہ مجرموں کو بھی آزاد کرتے ہوئے اس تعمیری سرگرمی میں جھونک دیا گیا مگر یہ لاکھوں کاریگر بھی اس کی زندگی میں یہ دیوار مکمل نہیں کرسکے۔

14ویں صدی میں ایک اور دیوار کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا جس کی لمبائی 16،093 کلومیٹر (10،000 میل) تھی۔ اس دیوار کی تعمیر کی ذمہ داری مینگ شہنشاہوں نے اٹھائی تھی جن کو اب منگول کی جانب سے خطرہ لاحق تھا۔

مینگ شہنشاہوں نے بھی دیوار کی تعمیر کیلئے وہی طرز تعمیر اپنایا جو طرز چن شی نے اپنایا تھا اور پتھروں کی بنیادوں پر اینٹوں کی دیوار کی تعمیر شروع کی۔ ہر 150 میٹر (492 فٹ) کے فاصلے پر منار بھی تعمیر کیا گیا جن میں محافظ پہرہ دیتے تھے۔

اس دیوار کی تعمیر کے باوجود بھی چین کا شمالی علاقہ ایک محفوظ علاقہ تصور نہ کیا جاتا تھا۔ حتیٰ کہ آج بھی اس سرحد پر فوج تعینات کی جاتی ہے۔