دنیا میں بے شمار ایسی مخفی دلچسپ حقیقتیں ہیں کہ جب وہ آپ کے علم میں آتی ہیں تو آپ ہکا بکا رہ جاتے ہیں۔ ذیل میں چند ایسی ہی معلومات سے آپ کو آگاہ کیا جارہا ہے۔
1) بونوبو بندر اپنا کھانا اجنبیوں کے ساتھ بانٹنے کو ترجیع دیتے ہیں. وہ ایسا اپنے سماجی رابطے (سوشل نیٹورک) بڑھانے کے لئے کرتے ہیں.
2) شہد کی مکھی کے ڈنک کے زہر میں پایا جانے والا ملائیٹن نامی زہر ایڈز سے بچا سکتا ہے۔ یہ زہر ایڈز کے وائرس کے حفاظتی حول میں سوراخ کر کے اسے مارتا ہے۔ اس کا ڈنک جوڑوں کے درد کو بھی کم کرتا ہے اور اس میں سوجن کو کم کرنے والے مالیکیول بھی پائے جاتے ہیں.
5) پیاز اور آلو اکٹھے نہیں رکھنے چاہئیں کیونکہ پیاز ایتھیلین گیس خارج کرتے ہیں جو کہ پکنے کے عمل کو تیز کرتی ہے اور قریب پڑے آلووں کو خراب کرتی ہے۔
6) ایک سٹینڈرڈ پنسل سے پینتیس میل (تقریبا چھپن کلومیٹر) لمبی لائن بنائی جا سکتی ہے۔
7) ہماری طرح، سلطنت روم میں بھی ایک دن کو چوبیس گھنٹوں میں تقسیم کیا جاتا تھا۔ البتہ، ہمیشہ بارہ گھنٹے روشنی کے اور بارہ گھنٹے اندھیرے کے ہوتے تھے، اس لئے مختلف موسموں میں دن اور رات کی مختلف لمبائی کیوجہ سے گھنٹوں کی لمبائی بھی مختلف ہوتی تھی.
9) گیارہ نومبر دو ہزار انیس کو عطارد سیارہ زمین اور سورج کے درمیان سے گزرے گا۔ یہ بلکل ویسا ہی ہے جیسا چاند کا زمین اور سورج کے درمیان سے گزرنے کیوجہ سے سورج گرہن لگتا ہے لیکن عطارد سیارے کے دور ہونے کیوجہ سے یہ ہمیں سورج میں صرف ایک نکتے جتنا ہی نظر آئے گا.