بچی کے اغوا کا معاملہ، سرفراز بگٹی  کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

117

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 9 سالہ بچی کے اغوا میں معاونت کرنے کے الزام میں عدم پیشی پر سینیٹر سرفرازبگٹی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IX کوئٹہ سید منیر آغا کے روبرو کمسن بچی ماریہ کے اغوا میں معاونت سے متعلق دائر کیس کی سماعت ہوئی۔