کنٹرول لائن پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ‘ رہائشی مکان و املاک کو بھاری نقصان

80

تتہ پانی (آن لائن ) لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی گوئی سیکٹر میں سویلین آبادی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال شدید گولہ باری۔ جس سے ایک رہائشی مکان اور دکان کو بھاری نقصان پہنچا، اہلخانہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے، دکان و دیگر املاک کو شدید نقصان پہنچا، عوام میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔ ایسے میں پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کے ذریعے دشمن کی گنیں خاموش کرادیں۔