عیدالاضحی اورمحرم :پنجاب میں کوروناکیسز بڑھ سکتے ہیں‘ فیاض چوہان

92

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عیدالاضحی اور محرم الحرام کے اجتماعات کے دوران پنجاب میں کورونا کیسز بڑھ سکتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کورونا وبا کے تدارک کے حوالے سے پنجاب حکومت ایک طویل مدتی جامع پالیسی پر عمل پیرا ہے، روزانہ ٹیسٹنگ کے نتائج کی بنیاد پر اسمارٹ لاک ڈائون کے نہایت مثبت اثرات سامنے آئے ہیں۔ عیدالاضحی اور محرم الحرام کے اجتماعات کے دوران پنجاب میں کورونا کیسز بڑھ سکتے ہیں، ایکسپو سینٹر فیلڈ اسپتال کو محرم الحرام کے بعد تک پنجاب حکومت کے تحت رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،فیلڈ اسپتال کو رکھنے یا واپس کرنے کا فیصلہ محرم الحرام کے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر کیا جائے گا، فیلڈ اسپتال صرف احتیاطی طور پر کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رکھا جائے گا۔