چمن: بجلی کے کھمبے لگانے پر 2 گروپوں میں تصادم، 4 جاں بحق

90

چمن (اے پی پی) چمن میں بجلی کے سرکاری کھمبے لگانے پر 2 گروپوں میں تصام، 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق 8 زخمی ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق چمن کے علاقے پرانہ چمن میں بجلی کے سرکاری کھمبے نصب کرنے کی جگہ کا تعین کرنے پر 2 گروپوں میں تصادم ہوا اس دوران دونوں طرف سے اسلحے، لاٹھیوں اور چاقوؤں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، تصادم میں 4 افراد محمد اسماعیل، زین الدین، روزی خان اور یوسف خان جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔ دونوں گروپ آپس میں قریبی رشتے دار ہیں۔ زخمیوں میں 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے، لیویز واقعے کی مزید تفتش کر رہی ہے۔