بھارت: کورونا پر قابو پانے کے لیے فیس ماسک پراٹھا متعارف

406

نئی دلی: بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک ریسٹورنٹ نے لوگوں میں فیس ماسک کی آگاہی کے لیے انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔

غیر ملکی خبر رساں دارے کے مطابق مدورائی میں ریسٹورنٹ نے فیس ماسک سے آگاہی کے لیے ‘فیس ماسک پراٹھے’ متعارف کرادیے ہیں۔ ریسٹورنٹ گاہکوں کو ماسک کی شکل کے پراٹھے فراہم کر رہا ہے۔

ریسٹورنٹ کے مینجر کا کہنا ہے کہ مدورائی کے لوگ عوامی مقامات پر فیس ماسک کا استعمال نہیں کرتے اسی وجہ سے ہم نے اس انوکھی مہم کا آغاز کیا تاکہ لوگ ماسک کا استعمال کریں۔

منیجر کا کہنا ہے کہ مدورائی میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ زیادہ ہے، اب تک ایک لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جب کہ 1700 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔