وزیر ہائوسنگ اور( ق) لیگ کے مرکزی رہنما طارق بشیر چیمہ کورونا کا شکار

84

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما ء اور وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔طارق بشیر چیمہ میں مہلک وائرس کی تصدیق کے بعد انہیںاسلام آباد کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرعلاج ہیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس گزشتہ رات سے اسلام آباد کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے آئسولیشن وارڈ میں داخل ہیں۔حکام آئسولیشن وارڈ کے مطابق طارق بشیر چیمہ کی حالت تسلی
بخش ہے۔خیال رہے کہ ملک میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی ارکان بھی وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ کچھ وائرس سے انتقال بھی کرگئے ہیں۔گزشتہ دنوں کابینہ میں شامل وزیر ریلوے شیخ رشید بھی مہلک وائرس کا شکار ہوگئے تھے جو صحت یاب ہوچکے ہیں۔