چیچہ وطنی : باپ نے بیوی اور 3بیٹیوں کو زہر دیدیا‘ 2 بچیاں جاں بحق

123

چیچہ وطنی(مانیٹرنگ ڈیسک)چیچہ وطنی میں سنگدل باپ نے بیوی اور 3بیٹیوں کو زہر دیدیا، 2 بچیاں جاں بحق،ملزم حق نوازڈوگرنے بیوی کے آئے روز اپنی والدہ کے ساتھ جھگڑے سے تنگ آکربچیوں اور بیوی کو کولڈ ڈرنک میں زہر ملاکر پلادیا۔ نواحی گاؤں 38 بارہ ایل میں سنگدل باپ نے اپنی 3 کمسن بیٹیوں اور بیوی کو زہر دے دیا جب کہ 2 بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں۔ملزم حق نواز ڈوگر نے بیوی کے آئے روز اپنی والدہ کے ساتھ جھگڑے سے تنگ آکر بچیوں اور بیوی کو کولڈ ڈرنک میں زہر ملا کر پلا دیا جس کے نتیجے
میں 5سالہ نورین اور 7 سالہ سحرش اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئیں جبکہ 8 سالہ سویرا اور ثناء بی بی کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال ساہیوال منتقل کر دیا گیا۔