لاہور ایکسپو سینٹر فیلڈ اسپتال میں کورونا کا کوئی مریض نہیں رہا ‘ یاسمین راشد

107

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ایکسپو فیلڈ اسپتال میں 990 بیڈز کا آئسولیشن وارڈ بنایا گیا تھاتاہم اب ایکسپو سینٹر اسپتال میں کوئی مریض نہیں رہا۔محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ایکسپو سینٹر لاہور کے فیلڈ اسپتال میں زیرعلاج تمام مریض ڈسچارج ہو گئے ہیں، جس کے بعد ایکسپو سینٹر فیلڈ اسپتال کے تینوں ہالز کو بند کردیا گیا ہے۔ یاسمین راشد نے کہا کہ اسپتال کے لیے 110 ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈکس کو مختص کیا گیا تھا، ایکسپو سینٹر میں 300 بیڈ پر آکسیجن کی سہولت موجود ہے اور محرم تک ایکسپو سینٹر کا اسپتال قائم رہے گا۔