دنیابھر میں کورونا وائرس سے 5لاکھ67ہزار اموات ، ٹرمپ نے بھی ماسک پہن لیا

95

 

نیویارک/لندن/میڈرڈ/ماسکو/تہران(صباح نیوز+مانیٹرنگ ڈیسک)دنیابھر میں کورونا وائرس سے 5لاکھ67ہزار649افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور ایک کروڑ28لاکھ 15ہزارسے زاید متاثر ہیں جبکہ 74 لاکھ078ہزار198شفایاب ہوئے ہیں۔ امریکا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں33لاکھ 55ہزار646افراد متاثرہیں۔ گزشتہ24گھنٹوں میں مزید677افراد ہلاک ہوئے اور مجموعی ہلاکتیں ایک لاکھ37ہزار406 ہوگئیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی پہلی مرتبہ ماسک پہن کر عوام کے سامنے آئے ہیں، یہ فیصلہ انہوں نے ایک ایسے وقت کیا ہے جب امریکا میں مسلسل تیسرے روز بھی کورونا کیسز کا نیا یومیہ ریکارڈ سامنے آیا ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران امریکا میں مزید 69 ہزار شہری اس وبائی مرض سے متاثر
ہوئے ہیں۔برازیل میں18 لاکھ 40ہزار سے زاید افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 71 ہزارسے زاید اموات ہوئی ہیں۔ بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد8لاکھ50ہزارسے زاید ہے اور22ہزار سے زاید افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس میں کورونا سے7لاکھ20ہزار سے زاید افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد11ہزار205ہوگئی ۔پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11ہزار682ہوگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3لاکھ22ہزار سے زاید ہے۔کورونا وائرس سے چلی میں 3لاکھ 12ہزار 29افراد متاثر ہیں اور 6ہزار 881ہلاکہوچکے ہیں۔اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28ہزار400سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 988ہے۔میکسیکو میں 2 لاکھ 95ہزار سے زاید افراد میں وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور34ہزار730افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44ہزار 798 سے بڑھ گئی جبکہ 2لاکھ 88ہزار سے زاید افراد متاثر ہیں۔ جنوبی افریقا میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 3ہزار971ہوگئی جبکہ 2 لاکھ 64ہزار184افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ایران میں 2 لاکھ 55ہزار سے زاید افراد کوروناوائرس سے متاثر ہیں اور12ہزار635جاں بحق ہوچکے ہیں۔