نکاٹی کے سرپرست اعلیٰ، معروف صنعتکار کیپٹن اے معیز خان سپرد خاک

327

ایس ایم منیر، عمر ریحان، سینیٹر عبدالحسیب خان، چیئرمین و سی ای او کائٹ زبیر چھایاکا اظہار تعزیت

کراچی

نکاٹی کے سرپرست اعلیٰ اور معروف صنعتکار کیپٹن اے معیز خان کو اتوار کے رو ز پاپوش نگر قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔کیپٹن اے معیز خان چند روز سے علیل تھے اور ہفتہ کی شب ہارٹ فیل ہونے کی وجہ سے جانبر نہ ہوسکے۔ مرحوم کی نماز جنازہ مدینہ مسجد بلاک بی، نارتھ ناظم آباد میں ادا کی گئی۔۔نماز جنازہ میں ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، نکاٹی کے سینئر رہنما سید عثمان علی، صدر نسیم اختر،نائب صدرفواد الہیٰ شمسی،چیف کرائم مانیٹرنگ سیل اختر اسماعیل،نارتھ کراچی انڈسٹریل کے سی ای او صادق محمد، چیئرمین بورڈفرا ز مرزا، محمد فارو ق کھاتورا،اسداللہ، جیم خانہ کے صدر فیروز عالم لاری، فباٹی کے صدر عبداللہ عابد،ریحان ذیشان ،سی ای او فائٹ بابر خان،شیخ تحسین احمد، ڈی آئی جی ویسٹ آصف قائمخانی، عامر چشتی کے علاوہ معزز شہرتاجروصنعتکار برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کیپٹن اے معیز خان کی فاتحہ سوئم منگل14جولائی کوبعد نمازعصرتا عشاءمرحوم کی رہائش گاہ مکان نمبرE/35 بلاک بی، نارتھ ناظم آباد میں ہوگی۔کاٹی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، صدر شیخ عمر ریحان، سینیٹر عبدالحسیب خان، چیئرمین و سی ای او کائٹ زبیر چھایا، سینئر نائب صدر محمد اکرام راجپوت ، نائب صدر سید واجد حسین اورکاٹی کے سابق صدور اور چیئرمین ایس ایم الیاس، ایس ایم نسیم، شیخ منظر عالم، ایس ایم یحیٰ، ایس ایم نصیر، اکبر فاروقی، فرحان الرحمٰن، گلزار فیروز، مسعود نقی، شیخ فضل جلیل، رزاق پراچہ، جوہر قندھاری، احتشام الدین، فرخ مظہر، راشد صدیقی، زاہد سعید، طارق ملک، دانش خان اور دیگر نے نکاٹی کیپٹن اے معزخان کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کر تے ہوئے ایس ایم منیرکہاکہ کیپٹن اے معز خان کراچی کے صنعتکاروں کے حق میں اٹھنے والی ایک توانا آواز تھے، ان کی وفات سے صنعتکار برادری اور شہرِ کراچی ایک دردمند مخلص دل سے محروم ہوگئے۔ صدرکاٹی شیخ عمر ریحان نے کہا کہ کراچی کی بزنس کمیونٹی کے مسائل اجاگر کرنے اور ملکی خدمات کے حوالے سے کیپٹن معز خان کا شاندار کردار کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا ہم سب مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا گو ہیں۔ صدر کاٹی نے مرحوم کی مغفرت اور ان کے لواحقین کے لیے صبر کی دعا کرنے کی بھی اپیل کی۔