یوم شہدائے کشمیر، ڈوگرہ راج کیخلاف جدوجہد  اور قربانی کی لازوال داستان ہے، چودھری عمر

126

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر چودھری عمر فاروق گجر، جنرل سیکرٹری راشد محمود نے کہا ہے کہ عصر حاضر کے ہٹلر مودی نے بھارت میں اقلیتوں کی زندگی اجیرن کردی، مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کا بھیانک کھیل کھیلا جارہا ہے۔ بھارتیوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کا اجرا غیر قانونی اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہے۔ بھارتی مظالم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو نہیں دبا سکتے۔ یوم شہدائے کشمیر اس دن کی یاد دلاتا ہے جب ایک آذان بائیس لوگوں نے اپنی جان دے کر پوری کی۔ ایک پیغام جو کشمیری عوام کی رگوں میں لہو بن کر دوڑ رہا ہے۔ یوم شہدائے کشمیر، ڈوگرہ راج کیخلاف جدوجہد اور قربانی کی لازوال داستان ہے، یوم شہدائے کشمیر، آزادی کے لیے بہادر کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔