فیصل آباد شہر اور گردونواح میں کیمیکل سے تیار دودھ کی بھر مار ہوگئی

110

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 113 کے امیر رانا طہٰ خاں، نائب امیر میاں عیتق الرحمن اور دیگر نے کہا ہے کہ فیصل آباد شہر اور گردونواح میں کیمیکل سے تیار دودھ کی بھر مار ہوچکی، چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام نہیں، انتظامیہ سوگئی۔ رانا طہ خاں نے کہا کہ شہر اور گردونواح میں کیمیکل دودھ کی بھر مار ہے، انتظامیہ نے آج تک چیک ہی نہیں کیا، کیمیکل دودھ کے پینے سے بچے، بوڑھے، خواتین معدہ کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں لیکن انتظامیہ ٹھنڈے کمروں میں مزے لے رہی ہے۔ حکومتی ہدایت پر بالکل عمل نہیں کرتے۔ جماعت اسلامی کے رہنمائوں رانا طہٰ خاں، میاں عتیق الرحمن، رانا نذیر خاں، میاں اعجاز حسین، ڈاکٹر عزیر حسن، پروفیسر فاروق بیگ، میاںمحمد شفیق، الطاف حسین، مولانا حافظ احسان الٰہی ظہیر اور دیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ ملوث افسران کو فوری معطل کر کے کارروائی کی جائے۔