نیوسچ وینسٹن قلعہ، ایک خبطی بادشاہ کا طلسماتی محل

525

باواریا کالڈونگ II اگرچہ پاگل نہ تھا مگر غیر معمولی طور پر خبطی ضرور واقع ہوا تھا۔ وہ ایک نوجوان بادشاہ تھا جو 18 برس کی عمر میں تخت نشین ہوا تھا۔ اس کی رعایا اس سے ازحد پیار و محبت کرتی تھی۔

یہ بادشاہ آرٹ کے معاملے میں ازحد حساس واقع ہوا تھا اور یہی وجہ تھی کہ وہ نہ صرف رچرڈ کا مداح تھا بلکہ اس کا حمایتی بھی تھا۔ باواریا کالڈونگ II اس اہلیت کا حامل تھا جس اہلیت کا مظاہرہ حکمران اپنی آزمائش اور امتحان کے دور میں کرتے ہیں۔

جب روس نے متحدہ آسٹرو-باوارین افواج کو 1866 میں ساڈووا کے مقام پر شکست سے دوچار کیا تو لڈونگ نے حقائق سے نظریں چرانے کی خاطر نہ صرف موسیقی میں پناہ حاصل کی بلکہ قلعہ جات کی تعمیر کی جنب بھی متوجہ ہوا۔ ان قلعوں میں سے نیوسچ وینسٹن قلعہ ایک قابل ذکر قلعہ ہے۔

اس قلعے کا نقشہ کسی ماہر تعمیر نے تیار نہیں کیا تھا بلکہ ایک ایسے شخص نے تیار کیا تھا جو تھیٹر سجانے کے کام سے منسلک تھا اور اس قلعے کا اندرونی حصہ اس کے بیرونی حصے کی طرح ایک اسٹیج کے سیٹ کا منظر پیش کرتا تھا۔ سجاوٹ کے اعتبار سے اس کے کمرے طلشماتی کمرے کا روپ دھار چکے تھے۔

مگر بدقسمتی سے لڈونگ اس قلعے سے زیادہ دیر تک لطف اندوز نہ ہوسکا کیونکہ وہ محض 102 دنوں تک اس قلعے میں رہائش اختیار کرسکا۔ وہ اسی قلعے میں رہائش پذیر تھاجب اُسے 1886 میں تخت سے معزول کردیا گیا۔